کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی

اتوار 26 جون 2022 16:20

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ کے علاقے میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے واقعے میں قومی شاہراہ پر دتو موڑ کے مقام پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں صدام نامی ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہا انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں