_مستونگ میں 2 مختلف حادثات کے دوران 5 افراد زخمی

جمعہ 23 فروری 2024 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) مستونگ میں 2 مختلف حادثات کے دوران 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے غنجہ ڈھوری ڈبل پل کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3افراد محمد گل اور برکزئی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں دشت کے علاقے میں موٹر سائیکل سے گر کر 2 افراد علی احمد اور خلیل احمد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں