مستو نگ میں مہنگائی کا جن بے قابو، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل غیر فعال

جمعہ 8 مارچ 2024 21:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) مستو نگ میں مہنگائی کا جن مسلسل بے قابو، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال، دکانداروں کی سبزی گوشت فروشوں کی من مانی قیمتوں کی وصولی ، شہر ناپرساں میں کوئی پوچھے والا ہی نہیں، شہر میں سڑکوں فٹ پاتھوں پر ریڑی بانوں کا قبضہ شہریوں کو پیدل چلنے میں سخت مشکلات کا سامنا، رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ میں صرف چند دن رہ گئے انتظامیہ کی جانب سے بے لگام مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور روزہ داروں کیلئے سستا اسکیم لانے کو کوئی نوید دیکھائی نہی دے رہی اور نہ ہی اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے و قیمتوں کا تعین کرنے کرنے کا کسی کو پروانہیں، غریب شہری رل رہے ہیں، شہریوں کا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مستونگ کے غریب عوام کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرنے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنانے کا مطالبہ،رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے مگر مستونگ میں نہ پرائس کنٹرول کمیٹی ہے اور نہ ہی گران فروشی کرنے والوں سے کوئی پوچھے والا جس کی لاٹھی اس کی بھینس، عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں دو وقت کی روٹی کے محتاج تھے اب رہی سہی کسر پرائس کنٹرول کی غیر فعالیت کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے پورا کررہے ہیں، بد قسمت شہر مستونگ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی ہیں ہی نہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے تو اپنے ہاتھ یکسر باندھ کر چھپ سا لی ہے اور کئی مہینوں سے مکمل تور پر غیر فعال ہوگئی ہے عوام کو گرانفروشوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے، سبزی، گوشت ، تندروں پر روٹی دودھ دہی سمیت دیگر روز مرہ کے اشیا خوردونوش کا کوئی سرکاری لسٹ ہی نہیں اور نہ ہی اس جانب توجہ دی جارہی ہے،حالانکہ ہر چند مہینے کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی نئے نرخنانہ جاری کرتے ہے اور رمضان المبارک کے آنے سے پہلے تمام اشیاء کی مناسبت قیمتیں مقرر کی جاتے ہیں، سیاسی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ سے نوٹس لینے ، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں