ُمستونگ میں تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) مستونگ میں تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں