میاں چنوں‘ صحافی کی13 سالہ بچے کا اعزاز، 18 ماہ میں قرآن حفظ کر لیا

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) صحافی کی13 سالہ بچے کا اعزاز، 18 ماہ میں قرآن حفظ کر لیا، عابد علیم نے مدرسہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی سے حفظ کیا،بچے نے اپنے ساتھ ساتھ ہماری بھی عاقبت سنوار دی ہے، والداور خاندان کے بزرگوں کے تاثرات،بچہ ہونہار ہے جس نے یہ سعادت حاصل کی ،قاری عبدالمالک ،مرحوم دادا کی خواہش تھی حافظ اور ڈاکٹر بنوں، حافظ عابد علیم ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے سینئرصحافی حاجی علیم چوہدری کے چھوٹے بیٹے عابد علیم چوہدری نے 13 سال کی عمر میں 18 ماہ میں مدرسہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں قرآن مجید حفظ کر لیا دوست واحباب کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے دادی،والد،چاچے، خاندان کے بزرگوںاور رشتے داروں نے کہا کہ اس بچے نے اپنے ساتھ ساتھ ہماری بھی عاقبت سنوار دی بچے کے والد نے کہا کہ دستار بندی رمضان مبارک میںان کے گائوں چک نمبر 61پندرہ ایل جنگ والا میں کی جائے گی مستقبل میں بھی خاندان کے سربراہ کی پگڑی اسی بچے کے سر پر ہو گی مدرسہ اور بچے کے استاد قاری عبد المالک نے کہا کہ بچہ ہونہار ہے جس نے یہ سعادت حاصل کی دیگر بچوں کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے حافظ عابد علیم چوہدری نے کہا کہ میرے مرحوم دادا کی خواہش تھی کہ میں حافظ اور ڈاکٹر بنوں، مستقبل میں ڈاکٹر بن کر غریب لوگوں کی خدمت کروں گااور ہر سال رمضان المبارک میں نماز تراویح بھی پڑھائوں گا۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں