میاں چنوں،دکان پر حملہ کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر شہریوںکا پولیس کیخلاف احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 22 فروری 2018 18:03

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) دکان پر حملہ کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر شہریوںکا پولیس کیخلاف احتجاج،شہریوں نے روڈبلاک کرکے ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ کیا ،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں ریل بازار کے دکانداروں کا تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کردیا،مظاہرین نے ہاتھ میں پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے جن پر ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے نعرے درج تھے،مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ روزملزمان نے ہماری دکان پر حملہ کرکے عملہ کے کئی افراد کو تشدد کرتے ہوئے زخمی کردیا،پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا مگر کوئی گرفتار عمل میںنہیں لائی گئی،ایس ایچ او تھانہ سٹی ریاض احمد نے بتایا کہ15نامزد اور20نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں