میاں چنوں، دھند کے باعث پر بس اور 3ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،7مسافر شدید زخمی

بدھ 17 فروری 2021 22:00

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2021ء) دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر بس اور 3ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،7مسافر شدید زخمی،گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا،ریسکیو نے بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں نیشنل ہائی وے نزد سمال انڈسٹری گیٹ شدید دھند کے باعث مسافر بس اور 3ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے باعث بس میں سوار ڈرائیور سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،جبکہ حادثے اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں