قائدِ اعظم کے محافظ 110 سال کی عمر میں چل بسے

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:52

قائدِ اعظم کے محافظ 110 سال کی عمر میں چل بسے
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے محافظ بابا شیر محمد میانوالی میں 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بابا شیر محمد طویل علالت کے بعد گزشتہ رات انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ میانوالی میں ان کے آبائی علاقے فاروق آباد دائود خیل میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

بابا شیر محمد کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

پولیس کی ملازمت کے دوران بابا شیر محمد نے ڈھائی ماہ تک بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ساتھ بطور محافظ خدمات سر انجام دیں۔بابا شیر محمد کے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم سابق گورنر مغربی پاکستان ملک امیر محمد خان نواب کالا باغ کے بھی قریبی ساتھی تھے، تاہم وہ قائدِ اعظم کے ساتھ گزرے دنوں کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھتے تھے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں