ذ*میانوالی:چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں فرار

ض* 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے،پولیس حکام

پیر 12 فروری 2024 22:05

ةمیانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق 12 سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا، پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملہ ناکام بنا دیا۔حکام کے مطابق پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او میانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، دہشتگردوں کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئیعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے، پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں