عراق نے سعودی عرب سے اپنا سفیر تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا

اتوار 28 اگست 2016 18:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) عراق نے سعودی عرب سے اپنا سفیر تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا،گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں تعینات اپنے سفیر ثمر الشعبان کو تبدیل کرے۔ ۔ثمر الشعبان کی جانب سے عراق میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان کے بعد عراق کے شیعہ سیاست دان تسلسل سے انھیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شیعہ ملیشیا کے سنیوں کے تعلقات کشیدگی کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔پیر کو عراق وزیرخارجہ نے ان ثمر الشعبان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تردید کی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے 25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔اس موقع پر امید ظاہر کی گئی تھی کہ بغداد میں سعودی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے تعاون بڑھے گا۔

1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے بغداد میں قائم اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی عرب طویل عرصہ سے عراق پر اپنے علاقائی حریف ایران کے بہت زیادہ قریب ہونے کا الزام عائد کرتا رہا ہے جبکہ عراق اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں