نواز شریف کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا درست نہیں تھی، علی احمد کرد

نیب نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف الزام ثابت نہیں کر سکا۔ نیب نے جو ثبوت پیش کئے وہ ناکافی تھے، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 19 ستمبر 2018 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) معروف قانون دان علی احمد کرد نے کہا کہ نواز شریف کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا درست نہیں تھی۔ نیب نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف الزام ثابت نہیں کر سکا۔ نیب نے جو ثبوت پیش کئے وہ ناکافی تھے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیسلہ نواز شریف کی اخلاقی اور سیاسی فتح ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو ٹرائل کورت کی جانب سے دی جانیو الی سزا درست نہیں تھی۔ پانامہ کیس کے بعد عدالتوں کی ساکھ گر گئی تھی لیکن اسلام آباد ہائی کورت کے نواز شریف کے حق میں فیصلے سے عدالتوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ وکیل عدالت میں جھوٹ نہیں بول سکتا۔ نیب نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف الزام ثابت نہیں کر سکا۔ نیب نے جو ثبوت پئیش کئے وہ ناکافی تھے، عوام کی رائے نواز شریف کے حق میں ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں