وفاقی دار الحکومت میں جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئی جا ئیں،ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس افسروں کو ہدایت

، تما م افسران آ پس میں مکمل کو ارڈینیشن رکھیں ، زیر تفتیش مقدما ت کو تر جیح بنیا دوں پر یکسو کر یں، مجرمان اشتہا ریو ں و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون کر یں ، منشیات فروشوں اورقبضہ مافیا کے خلاف بلا تا خیر سخت کارروائی کی جائے، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے،وقار الدین سید

بدھ 9 جنوری 2019 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادوقار الدین سید نے پولیس افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئی جا ئیں ، تما م افسران آ پس میں مکمل کو ارڈینیشن رکھیں ، زیر تفتیش مقدما ت کو تر جیح بنیا دوں پر یکسو کر یں، مجرمان اشتہا ریو ں و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون کر یں ، منشیات فروشوں اورقبضہ مافیا کے خلاف بلا تا خیر سخت کارروائی کی جائے، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ، جر ائم پیشہ عناصرکی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کرتے ہوئے تمام وسائل بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں،شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ، افسران اور جوان عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کو اپنا اولین فرض سمجھیں، بد ھ کو ایس ایس پی آ پر یشنز وقار الدین سید کی زیر صدارت ریسکیو15پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی انوسٹی سید مصطفی تنویر ،، ایس پی انڈسٹریل ایر یا میڈیم سمیر اعظم ،ایس پی سٹی صاعد عزیز ، ایس پی رورل محمد عمر خا ن ،ایس پی صدر ملک نعیم اقبال ، تما م ایس ڈی پی اوز ، ڈی ایس پی سی آئی اے اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے ما ہ دسمبر سال 2018ء کی کر ائم کی صورتحا ل کا جا ئز ہ لیا اورشرکا ء میٹنگ سے با ز پر س کی ، پولیس نے ما ہ دسمبر سال 2018میں کل 774ملزمان گرفتار کیے ، ملزمان سی3کروڑ78لاکھ 25ہزار روپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کیا ،پولیس نی اسلحہ کے 102ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، 18کلا شنکو فیں ، 12بند وقیں ، 86پسٹل اور659روند بر آمد کئے ، منشیا ت فروشی میں ملوث 249ملزمان کو گرفتار کرکے 80 کلو گرام چرس ، 13کلو گر ام ہیر وئن ، 600گر ام افیون ، اور 5711بو تلیں شراب بر آمد کی ، اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران75 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 37اشتہا ری مجرمان اور38عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ،59 قما ر با زوں کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ، جبکہ دیگر جر ائم میں ملوث196ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے نا قص کا رکر دگی پر سٹی زون کے پا نچ ایس ایچ اوز ، صدر زون کے دو ایس ایچ اوز ، انڈ سٹر یل ایر یا زون کے تین ایس ایچ اوز اور رورل زون کے پا نچ ایس ایچ اوز کو شوکا ز نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے ان سے جو اب طلب کر لیا ، انہو ں نے ایس ڈی پی او ز کو ہد ایت کی کہ زیر تفتیش مقدما ت میں سر سبزی کے لیے تفتیشی افسران کوان کی راہنمائی کے لیے ہد ایا ت دیں تا کہ مقدما ت کو پا یا تکمیل تک پہنچایا جا سکے،ایس ایس پی نے تما م پولیس افسران کو ہد ایت کی کہ جر ائم پیشہ عناصر ،قبضہ گروپوں ،منشیات کے سمگلروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا مکرووہ دھندہ کرنیوالوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پورے اسلام آباد میں دن رات کام کیا جائے گا، انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں،انہوں نے کہا کہ شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں مزید سخت کیا جائے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے پٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں