چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسداد منشیات مولانا صلاح الدین ایوبی کی ملاقات

جمعہ 8 مئی 2020 17:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسداد منشیات مولانا صلاح الدین ایوبی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے قلعہ عبداللہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پید اہونے والے مسائل سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسداد منشیات مولانا صلاح الدین ایوبی نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے بلوچستان کے علاقے چمن میں قائم ہسپتال میں بہتر طبی مشینری مہیا کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو کہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں اور وہ وطن واپسی کے خواہشمند ہیں ان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں اور علاقہ کے وہ افراد جو روزگار کیلئے دوبارہ متحدہ عرب امارات جانا چاہتے ہیں ان کو واپس بھجوانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سلسلہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں