سینیٹر شہزاد وسیم سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مذہبی یک جہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مل اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

منگل 24 نومبر 2020 17:44

سینیٹر شہزاد وسیم سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں اہم امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے علامہ طاہر اشرفی کو خوش آمدید کہا۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے میں علامہ طاہر اشرفی اور پاکستان علماء کونسل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مذہبی یک جہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مل اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ آزادی رائے کی آڑ مںسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ اسلاموفوبیہ کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ تہذیبوں کے تصادم سے بچنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ گستاخانہ خاکوں، مذہبی منافرت کو پھیلانے اور مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بین المذاہب رواداری کے لئے کوشاں ہے،پرامن بقائے باہمی سماجی و معاشی ترقی کے لئے اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں ناموس رسالت کا سب سے بڑا علمبردار بن کر سامنے آئے۔

انہوںنے کہاکہ پہلی بار پاکستان کی پارلیمنٹ میں قانون پاس کرایا کے پاکستان میں جہاں بھی پیارے نبیؐکا نام لیکھا جائے گا ساتھ خاتم النبین لکھنا ضروری قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ نصاب میں حضورؐکے نام کے ساتھ لفظ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار دیا گیا،علامہ طاہر اشرفی نے قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہاکہ تمام عقائد قابل احترام ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں