پاکستان علماء کونسل کی طرف سے فلسطینیوں کی شہادت پر اسرائیلی فورسز کی بربریت کی مذمت

اقوا م متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی دنیا فلسطینیوں پر مسلسل ہونے والے مظالم اور فلسطینیوں کے قتل عام پر فوری عملی اقدامات اٹھائیں، طاہر اشرفی

جمعہ 17 جون 2022 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) پاکستان علماء کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے 3 فلسطینیوں کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوا م متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی دنیا فلسطینیوں پر مسلسل ہونے والے مظالم اور فلسطینیوں کے قتل عام پر فوری عملی اقدامات اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین مہاجر کیمپ پر چڑھائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تینوں افراد کی گاڑی کو اسرائیلی فوج نے گولیوں سے نشانہ بنایا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں