’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ میں ’’جھلی‘‘ کا کردار کرتے ہوئے بہت مزہ آیا، آمنہ الیاس

جمعرات 11 جولائی 2019 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ میں جھلی کا کردار کرتے ہوئے بہت مزہ آیا کیونکہ وہ حقیقی زندگی میں ایسی بالکل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے فلم’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایاکہ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکا لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گھر سے بھاگ جاتے ہیں ،فلم میں ذات برادری سے باہر شادی نہ کرنے والے سماجی مسئلیکو بھی بڑے ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے اور اس بارے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

اپنے کردار بارے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ رضیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اس سے قبل انہوں نے اس قسم کا کردار کبھی نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ کردار کرتے ہوئے مجھے بہت مزہ آیا کیونکہ وہ حقیقی زندگی میں ایسی بالکل نہیں ہیں۔فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں