ناصر خان جان کی پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز سے کشمیر کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل

منگل 20 اگست 2019 11:10

ناصر خان جان کی پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز سے کشمیر کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے یوٹیوبر زید علی، شام ادریس، شہویر جعفری اور دیگر سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر آواز اٹھانے کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

ناصر خان جان نے ان کے نام اپنے پیغام میںکہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر آواز اٹھائیں کیونکہ ان کے فالورز کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کی اس بارے بنائی گئی وڈیو بہت معنی رکھتی ہے جس کی وجہ سے بھارتی ضلم و ستم کے خلاف ایک موئثر پیغام دنیا والوں کو ملے گا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں