ویڈیو بتاتی ہے پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے، خواجہ عثمان کا ایشز سیریز میں جیت کے جشن کی وائرل ویڈیو پر رد عمل

پیر 17 جنوری 2022 21:12

ویڈیو بتاتی ہے پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے، خواجہ عثمان کا ایشز سیریز میں جیت کے جشن کی وائرل ویڈیو پر رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ایشز سیریز میں جیت کے جشن کی وائرل ویڈیو پر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ویڈیو بتاتی ہے کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عثمان خواجہ نے اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ لڑکوں نے اپنی عام شیمپین کی تقریبات روک دیں تاکہ میں دوبارہ شامل ہو سکوں۔عثمان خواجہ نے لکھا کہ کھیل میں شمولیت اور بطور کھیل ہماری اقدار بہت اہم ہیں،مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں