راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے

جمعرات 22 مارچ 2018 20:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: اوکاڑہ 08، فیصل آباد 03، لاہور، سیالکوٹ، منگلا، گجرات01، کاکول06، کوٹلی03، راولاکوٹ 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں