سوات،مینگورہ میں عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ جاںبحق

اتوار 2 ستمبر 2018 20:01

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2018ء) مینگورہ ،رحیم آباد میں عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ جاںبحق ،بچے کو انجکشن لگانے کے بعد بچے کی موت واقع ہوئی ،لواحقین ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں عطائی ڈاکٹر امجد علی کے غلط انجکشن لگانے سے چھ سالہ بچہ حارث خان ولد خالد خان مبینہ طورپر جاں بحق ہوگیا مذکورہ عطائی ڈاکٹر واقعہ کے بعد کلینک بند کرکے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا زرائع کے مطابق پولیس نے عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں