میرانشاہ، واپڈا کے خلاف احتجاجاً کریک ڈاؤن، احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری

منگل 28 اکتوبر 2008 11:43

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28اکتوبر 2008 ء) شمالی وزیرستان کے میرانشاہ رزمک اوردتہ خیل بازاروں میں واپڈا کے خلاف احتجاجاً کریک ڈاؤن، احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی ایکشن کمیٹی کی کال پر علامتی ہڑتال جس میں دس ہزار سے زیادہ دکانیں ،مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے جو کہ مین ٹرانسمیشن بجلی سپلائی لائن ایف آربکاخیل کے علاقے بارہ میں ٹاورز گرنے کی وجہ سے 25دنوں سے شمالی وزیرستان اورجنوبی وزیرستان میں بجلی منقطع ہے جو کہ واپڈا کے چیف انجینئر محمد یار خان اور ٹیسکو کے عبدالحنان جان بوجھ کر وزیرستان کی بجلی بحالی کو طول دیتا ہے جس پر احتجاجاً میران شاہ بازار، رزمک، غلام خان اورمیر علی بازارمیں شٹرڈاؤن جاری ہے اس موقع پر عبدالخلیل نے کہا کہ واپڈا والے جان بوجھ کر وزیرستان کے عوام کو مجبور کرتے ہیں حالانکہ ہماری مجبوری پر وہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے بجلی لائن پر سٹاف کو بڑھایاجائے ورنہ یکم نومبر سے کریک ڈاؤن شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام شروع کیاجائیگا کیونکہ تمام تعلیمی ادارے ،ہسپتال، فلورملیں بند جبکہ علاقے میں کربلا کامنظر ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں