شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے قافلے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، سربراہ این ڈی ایم محفوظ رہے

بدھ 3 جنوری 2024 20:40

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ تاہم وہ محفوظ رہے ۔ پولیس حکام نے بتایا محسن داوڑ انتخابی مہم کے سلسلے میں میرانشاہ کے علاقے تپی جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر فائرنگ کر دی ، گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں تاہم بٴْلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تفتیشی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واقعے سے متعلق ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ پر فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں، نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں