وزیرستان ، تعلیم کے فروغ کے لیے موبائل سکول کا قیام ، موبائل سکول تمام جدید سہولیات سے مزین

پیر 23 اکتوبر 2023 23:20

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2023ء) وزیرستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے موبائل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ موبائل سکول کا مقصد ان تمام علاقوں میں تعلیم فراہم کرنا ہے جہاں سکولوں کی عدم موجودگی ہے،موبائل سکول تمام جدید سہولیات سے مزین ہے۔

(جاری ہے)

موبائل سکول میں بچوں اور بچیوں کے لیے سایہ دار شیڈ، بیٹھنے کی پرسکون جگہ اور پروجیکٹر سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ موبائل سکول میں دلکش کتب، سمارٹ بورڈ اور ٹی وی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ بچوں اور بچیوں کی تفریح کے لیے پلے زون اور لائبریری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں