صدربینک آزاد کشمیرخاورسعید کا میرپورڈویژن میںمختلف فیلڈ دفاتراور برانچوں کا دورہ

جمعہ 21 جولائی 2023 16:35

میرپور،مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیرکے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور سعید نے میرپور ڈویژن میںمختلف فیلڈ دفاتر اور برانچوں کا دورہ کیا، مین برانچ میرپور سمیت دیگر دفاتر کے دورہ کے موقع پر انھوں نے عملے کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیااور صارفین کے لئے بینکاری خدمات سے متعلق ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ خدمات میں مسلسل بہتری اورکسٹمر زکے ساتھ بزنس تعلقات میںاضافے کے باعث حکومت کی مکمل سرپرستی میں قائم یہ ادارہ صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کررہا ہے،بینک کے منافع میںتاریخی اضافہ ہورہاہے،اثاثہ جات، ڈیپازٹس، گھریلو ترسیلات بڑھ رہے ہیں جس سے بینک پر صارفین کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کسٹمرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں بینک کی مختلف قرضہ جات سکیموں کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہ کیا۔بینک کے عملے کو صارفین کے ساتھ بزنس تعلقات کو مضبوط کرنے اور کسٹمرسروس میں بہتری لانے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کے ساتھ بزنس تعلقات مستحکم ہونے اور انہیں بہترین مالی خدمات فراہم کرنے سے ادارے کے بزنس میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں