اوورسیز کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں ،تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ،آزاد خطہ کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،چوہدری عبدالمجید

وزارت عظمی آسان منصب نہیں ، چوہدری انوار الحق عوامی فلاح و بہبود کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ،اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

بدھ 4 اکتوبر 2023 17:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اوورسیز کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور آزاد خطہ کے معاشی استحکام میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے کے لئے عالمی سطح پرجو کامیاب لابنگ کررہے ہیں اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے یہ بات اوورسیز رہنماء جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر سابق ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ اوورسیز کشمیری سیاسی وابستگیوں سے بلا تر ہوکر کشمیر کاذ کو بین الاقوامی طور پر اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کریں تاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی جان سکے کہ بھارت طاقت اور 09لاکھ مسلح افواج کے ذریعے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر جوجابرانہ اور غاصبانہ تسلط قائم کیا ہوا ہے اسے کشمیری کسی طور پر تسلیم نہیں کرتے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی دہشت گر د ہے جس نے ہندوو توااومخصوص ایجنڈے کے تحت کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی سے ظلم و جبر کے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ لیے لیکن و ہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کر نے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی آزادی کی شمع جلد طلوع ہونے والی ہے۔سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں وزیر اعظم کی خطہ میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے اس حوالے سے عوام الناس کو بھی کسی قسم کے تحفظات و خدشات نہیں ہونے چاہیے۔

وزارت عظمی کا منصب کوئی آسان کام نہیں ہے دن رات کام کر نا پڑتاہے لوگوں کی فلاح و بہبود اور انہیں تمام تر زندگی کی سہولیات کی فراہمی خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کر نا ہوتی ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بجلی کے بلات پر اضافی ٹیکس ریورس کر دیے ہیں عوام کو آٹے پر سبسڈی بھی مل رہی ہے دیگر مسائل حکومت حل کر نے میں دن رات محنت کر رہی ہے۔

اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی سابقہ حکومت کی کارکردگی کو زبر دست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں آزاد خطہ کے عوام کی بلا تخصیص تعمیر و ترقی اور معاشی خوشحالی کے شاندار منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جس کے ثمرات رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے جبکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مختلف اندرون ملک اور بیرون ممالک کشمیر کانفرنسزمنعقد کیں اور تحریک آزادی کشمیر کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیاجس کے باعث بین الاقوامی دنیا مسئلہ کشمیر کی اہمیت سے اگاہ ہے اور بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پربھارتی حکومت او ر فوج کے ذریعے ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کر رہے ہیں۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں