شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی

بدھ 6 ستمبر 2023 21:36

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2023ء) شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ گولہ گرنے کا واقعہ رزمک سب ڈویژن میں ایک گھر پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ تھانہ حدود گڑیوم گاؤں ارسل کوٹ میں پیش آیا، واقعے میں ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں، زخمی بچوں کو تشویش ناک حالت میں خلیفہ گلنواز اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گولہ صاحب نور گل نامی شخص کے گھر کے صحن میں گرا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہی

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں