شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 19 جنوری 2024 22:07

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2024ء) شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کیا گیا۔شمالی وزیرستان کے نوجوان روشن مستقبل کا پیغام ہیں۔ شمالی وزیرستان، میران شاہ میں ہونے والے یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات کی شرکت - تاریخ ساز یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال, درپیش مشکلات, دیرپا قیام امن اور زیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔

پورے ملک سے نامور مقررین نے اپنے وسیع تر تجربات کی روشنی میں شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے ساتھ دانشورانہ اور علمی گفتگو کی۔اس موقع پر سابق سفیر صادق خان جومعاون خصوصی برائے افغانستان کے امور بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں ,انہوں نے افغانستان اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی ڈاکٹر سعیدہ عارفہ زہرا نے سماجی ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں کیا اور خواتین کا وومن وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں کور کمانڈر پشاور کا شرکا سے خطاب -آخر میں تمام شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازیہ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔اس موقع پر شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں