دو روزہ ثقافتی میلہ میرپورخاص جیم خانہ میں 19 جنوری کو لگایا جائے گا،ڈائریکٹرسیاحت وہ ثقافت سندھ اعجاز احمد شیخ

بدھ 9 جنوری 2019 23:05

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) ڈائریکٹرسیاحت وہ ثقافت سندھ اعجاز احمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت وہ ثقافت سندھ حبیب اللہ میمن محمد ارشد پاٹولی اور سیاحت وہ ثقافت سندھ کی ٹیم ایوان صحافت میرپورخاص آمد۔

(جاری ہے)

ایوان صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرپورخاص میں دو روزہ ثقافتی میلہ میرپورخاص جیم خانہ میں 19 جنوری کو لگایا جائے گا۔اعجاز احمد شیخ نے بتایا کہ میلے میں 19 جنوری کو ثقافتی اسٹال لگائے جائیں گے اور اور ثقافتی ڈرامہ " آمری کان موہن جو دڑو " ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ڈرامے کے فوری بعد فیملی کے لیئے قومی صوبائی اور مقامی فنکار میوزیکل نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں