میرپورخاص، پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:19

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں ایس ایچ او غریب آباد میر محمد کیریو، ایس ایچ او میرواہ ریاض سومرو اور ایس ایچ او ڈینگان حکیم کھوسو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب ایس ایس پی میرپورخاص کے علاوہ ڈی ایس پی کمپلین سیل و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔دوران تقریب ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ صاحب کی جانب سے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے گئے اور مبارکباد دی گئی، جس کے بعد ایس ایس میرپورخاص نے ترقی پانے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعور بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں