5سال عمر تک کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں،اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص

منگل 30 مارچ 2021 17:04

5سال عمر تک کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں،اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) انسدادِ پولیومہم کے دوران گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے پیدائش سے لے کر 5سال عمر تک کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اس امر کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑو نے سینٹ ٹریضہ امریکن ہسپتال میں30مارچ سی3اپریل تک ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورکورونا ایس اوپیز پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ نے بھی بچوںکو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اس موقع پر پولیومہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایاکہ پولیو ٹیمیں مہم کے دوران ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے گھر گھر جاکر ایس اوپیز کے تحت ضلعے بھرمیں 3لاکھ54ہزار33بچوںکو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیںگی اس مقصد کیلئے 761موبائل ٹیمیں،92فکسڈ سائیٹ،53ٹرانزٹ پوائنٹ،56یوسی ایم اوز اور193ایریا انچارج مقررکئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں