جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ کا دورہ کرا چی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:49

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ 4 روزہ دورے پر سندھ آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سید علامہ ریاض حسین شاہ 19 مارچ کو سکھر ڈویژن اور 20، 21 مارچ کو کراچی اور 22 مارچ کو کوٹ غلام محمد ضلع میرپور خاص کا دورہ کریں گے اور کوٹ غلام محمد میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس پروگرام میں عاشقان رسول کے علاوہ علاقے کے سماجی، سیاسی اور علماء کرام کی شرکت بھی متوقع ہے۔ یہ بات جماعت اہل سنت پاکستان کی صوبائی کمیٹی کے ممبر حاجی توفیق احمد خان قائم خانی نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں