شب قدر پر ٹاؤن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ‘قبر ستان میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا

بدھ 15 جولائی 2015 21:43

جھڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) رحمتوں بھری شب قدر کے موقع پر ٹاؤن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے اور قبر ستان میں بجلی کی فراہمی ، راستوں میں گٹر کے گندے پانی کے اخراج اور مساجد کے راستوں میں صفائی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حیسکو نے بھی رات بھر بار بار بجلی بند کر کے عبادت گزاروں کو پریشان کئے رکھا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں