الیکشن کمشنر میر پور خاص نے جھڈو پہنچ کر حلقہ بندی پر اعتراضات کا معاملہ حل کردیا

بدھ 22 جولائی 2015 17:41

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) الیکشن کمشنر میر پور خاص نے جھڈو پہنچ کر حلقہ بندی پر اعتراضات کا معاملہ حل کیا، الیکشن کمشنر میر پور خاص احمد علی ہالیپوٹہ نے تعلقہ کونسل آفس میں مختیار کار جھڈو نظیر آحمد خاصخیلی ، ٹاؤن آفیسر خالد قائم خانی و دیگر افسران کی موجودگی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حلقہ بندیوں میں کی گئی تبدیلی کے خلاف داخل کئے گئے اعتراضات سنے اور انہیں حل کیا ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ممتاز کھوسہ ،میر عرفان ،میر نثار تالپور، ایم کیو ایم سیکٹر انچارج اصغر قائم خانی ،شفیق جان ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر شمشاد ، شہری ایکشن کمیٹی کے صد ر حاجی نثار قائم خانی ،سماجی رہنماء مشتاق کونسلر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں