مقتولہ پٹھانی رباری کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جھڈو کی رباری برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

ہفتہ 8 اگست 2015 17:41

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) مقتولہ پٹھانی رباری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے جھڈو کی رباری برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ، پولیس بااثر قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے مظاہرین کا الزام ، جھڈو کی رباری برادری نے میوؤ رباری ، سونو رباری ، منٹھار رباری اور گل رباری کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر میوؤ رباری نے کہا کہ چار سال قبل ہم نے اپنی بیٹی کی شادی رؤ و رباری سے کی تھی مگر شادی کے چند دنوں بعد ہی پٹھانی کے سسرال والوں نے اس پر ظلم کرنا شروع کردیا اور اس کا زیور و سامان فروخت کرنا شروع کردیا جس پر آئے دن ان کے جھگڑے رہتے تھے ، میوؤ رباری نے کہا کہ 7 جولائی کو ہمیں اس کے سسرال والوں نے فون کیاکہ پٹھانی کو ہارٹ اٹیک ہوا اور اس کا انتقال ہوگیا لیکن جب ہم نے اس کی نعش دیکھی تو اس کے چہرے اور گلے پر نشان تھے جس کے بارے میں ہم نے بات چیت کی تو پٹھانی کے سرال والوں نے فوراًبیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہپٹھانی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے ، لیکن ہم نے اعتراض کیا تو پٹھانی کے سسرال والوں نے پولیس اور برادری کے بااثر وڈیرے کی مدد سے زبردستی نعش دفنا دی ،جس کے بعد ہم نے رؤو ، انب اور وڈیرے فتح رباری کے خلاف پٹھانی کے قتل کا مقدمہ درک کروایا مگر مہینہ گزرنے کے باوجود بھی پولیس بااثر قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی ، میوؤ رباری نے کہا کہ پٹھانی کا تین سالہ بیٹا بھی ہے لیکن اب فتح رباری ہم کو بلیک میل کررہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں ،مظاہرین نے ایس پی بدین کے متعلق کہا کہ ایس پی صاحب تو ہم سے مکمل تعاون میں ہیں مگر مقامی پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے ، مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ ، آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ بااثر قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں