کورٹ ( KORT )اور اِنڈس ہسپتال مل کر میرپور آزاد کشمیر میں ہسپتال بنائیں گے

ہسپتال پر تقریباً دس ملین پاؤنڈ کی لاگت آئے گی ۔ کورٹ کی جانب سے ہسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

Sajid aziz ساجد عزیز پیر 15 نومبر 2021 17:48

کورٹ ( KORT )اور اِنڈس ہسپتال مل کر میرپور آزاد کشمیر میں ہسپتال بنائیں گے
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2021ء) آزادکشمیر میں فلاحی کاموں کی بدولت عوام میں مقبول ارادے کورٹ نے اِنڈس ہسپتال کی شراکت میں آزاد کشمیر میں  500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر لاگت کا تخمیہ دس ملین لگایا گیا ہے ۔ ہسپتال پر لگائی جانے والی یہ رقم چئیرٹی کی مد میں جمع کی جائے گی اور اس سلسلے اووسیز کمیونٹی سے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

  برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کے بعد سلاؤ میں بھی کورٹ کی جانب سے چئیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سلاؤ ، ہائی ویکمب لوٹن سمیت گردو نواح کے شہروں سے مییر آف سلاؤ محمد نذیر ، ڈپٹی مئیر لوٹن محمد اسلم ، سابق وزیر اطلاعات و برقیات آزادکشمر محمود ریاض ، سینئر صحافی اسد علی ملک ، مجتبیٰ علی شاہ ،  مرتضیٰ کیانی مجتبیٰ کیانی ، سبطین علی شاہ ، اورنگ زیب ، غلام دستگیر ، آزاد جرال ،  سماجی و سیاسی رہنما عادل ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)


مقامی ہال میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی بعد شرکاء کو ہسپتال بارے مکمل معلومات فراہم کی گئیں ۔ اووسیز کمیونٹی نے اس فلاحی کام میں پڑھ چڑھ کر عطیات دئیے ۔تقریب میں کورٹ کے بانی چوہدری محمد  اختر نے آزادکشمیر میں بنائے جانے والے ہسپتال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جدید طبعی سہولیات کے فقدان کو مد نظر رکھتے ہوئے کورٹ نے اِنڈس ہسپتال کی شراکت میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ضرورت مند افراد کو فری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گے ۔



انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کورٹ نے آزادکشمری سمیت پاکستان بھر میں  پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے نظام میں بہتری لے لئے عملی اقدامات کئے ہیں لیکن موجودہ دورہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس کو دیکھتے ہوئے اس ہسپتال کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہے ۔تقریب کے شُرکاء کا کہنا تھا کہ اس 500 بیڈز پر مشتمل اس تاریخی ہسپتال کے مکمل ہونے کے بعد علاقے کے بہت سے ضرورت مند افراد یہاں سے مستفید ہوں گے ۔ کورٹ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے جس کا واضع ثبوت اووزسیز کمیونٹی اس فلاحی کام میں پڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں