فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی جانب بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد، تین سو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

بدھ 24 اگست 2022 20:55

میر پور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2022ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی جانب بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد، تین سو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم ، جبکہ پانچ سو سے زائد افراد میں ایک وقت کا کھانا تقسیم کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور ماتھیلو بارش و سیلاب متاثرین تین سو سے افراد میں راشن کے بیگ تقسیم کئے گئے، جبکہ شینک بند ، شہر میرپور ماتھیلو میں قائم ریلیف کیمپوں اور دیگر علاقوں میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کے ترجمان نے بتایا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو متاثرین بارش و سیلاب کی امداد جاری رکھی گی ، ناگہانی صورتحال میں ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی کہ متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کی جائے ، اس موقع پر کرنل شجاعت، امان اللہ شر ، شوکت علی سمیجو ، ریاض حسین نائچ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو محمد احمر ، اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ،

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں