ماچھکہ حفاظتی بند مضبوط ہے اور کسی بھی طرح اس کو سیلابی صورتحال سے کوئی خطرہ نہیں ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

بدھ 24 اگست 2022 20:55

میر پور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2022ء) ماچھکہ حفاظتی بند مضبوط ہے اور کسی بھی طرح اس کو سیلابی صورتحال سے کوئی خطرہ نہیں ، انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے اور بھاری مشینری بھی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ، تفصیلات کے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے ماچھکہ بند کے متعلق عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی حکام سے رپورٹ طلب کی تھی ، ایگزیکیٹو انجنیئر میرپور ماتھیلو ڈویزن خورشید احمد کھوکھر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماچھکہ بند مضبوط ہے، بارش کی وجہ سے کہیں بھی شگاف کی صورتحال نہیں اور نہ ہی سیلابی پانی کا مذکورہ بند سے رسا ہے ، حفاظتی بند کا رقبہ دریا کے پانی کی سطح سے بلندی پر ہے ، محکمہ آبپاشی کے عملے کو مشینری سمیت ہمہ وقت چوکس رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں