سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا فلاحی ادارہ کورٹ میر پور آزاد کشمیر کا دورہ، فلاحی ادارہ میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے یتیم بچوں اور بچیوںسے اظہار یکجہتی کیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2022 22:49

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2022ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فلاحی ادارہ کورٹ میر پور آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور فلاحی ادارہ میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے یتیم بچوں اور بچیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر فلاحی ادارہ کورٹ کے بانی اور چیئرمین چوہدری اختر، کورٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ساجد دلاور خان اور ان کی ٹیم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر کے دورے کا مقصد فلاحی ادارہ کورٹ کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کرنا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے8 اکتوبر کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے یتیموں بچے اور بچیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں8 اکتوبر کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے یتیم بچے اور بچیاں کورٹ کی زیر کفالت ہیں۔

فلاحی ادارہ کورٹ میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے یتیم بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت زندگی کی دیگر تمام سہولیات میسر ہیں۔کورٹ کے زیر اہتمام ہر سال 8 اکتوبر کو ان یتیم بچوں اور بچیوں کے والدین کی مغفرت کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس تقریب کا مقصد زلزلے میں ہونے والے یتیم بچوں اور بچیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ فلاحی ادارہ کورٹ زلزلے میں یتیم ہونے والے والے 500 بچوں اور بچیوں کی کفالت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں