پاکستان ،آزادکشمیرکو درپیش چیلنجز کا سامنابزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جاسکتا ہے، محمد فاروق حیدر

اولیائے کرام نے روا داری ، برداشت ، خدمت اور امن کا درس دیا ہے، عقیدتمند ان کے بتائے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں مثالی کردار ادا کریں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا حضرت بابا پیرا شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:56

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ برصغیرکے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ اور رومی کشمیرحضرت میاںمحمدبخشؒ کا فیض جاری وساری ہے،اولیاء کرام کے آستانے رشد وہدایت کامنبع ہیں۔ آج بھی لاکھوں کے حساب سے لوگ ان مزارات پرآکر روحانی اورقلبی سکون حاصل کرتے ہیںاور اپنی مرادیں پاتے ہیں،برصغیرمیںبزرگان دین ،اولیاء کرام اورمشائخ عظام کی تعلیمات کانتیجہ ہے جنھوںنے اپنے تزکیہ نفس سے لاکھوں کے حساب سے کفارکودائرہ اسلام میں داخل کیا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے برصغیرکے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ آج پاکستان ،آزادکشمیراور مقبوضہ ریاست جموںوکشمیرکے مسلمانوں کوجن چیلنجز کاسامناہے ان سے نجات کے لیے بزرگان دین اور اولیاء کرام کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی مقابلہ کیاجاسکتاہے۔

انھوں نے کہاکہ اولیائے کرام نے روا داری ، برداشت ، خدمت اور امن کا درس دیا ہے ۔ اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں راہ حق کے لیے وقف کررکھی تھیں ۔عقیدت مند وں کو چاہیے کہ وہ ان کے بتائے ہوئے راہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں مثالی کردار ادا کریں ۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عرس کے موقع پرسکیورٹی سمیت جملہ انتظام وانصرام کوسراہتے ہوئے ہدایات دیں کہ جملہ انتظامات میں کسی قسم کی کوئی غفلت یالاپرواہی نہیں ہونی چاہیے ۔ موجودہ ملکی حالات کاتقاضاہے کہ سکیورٹی سسٹم پرکوئی کمپرومائز نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں