جاتلاں،آئندہ الیکشن میں میرا مقابلہ بیرسٹر سلطان کے ساتھ ہوگا،چوہدری رخسار

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:07

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر و امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد کا پٹوار رائے پور میں شاندار کھڑاک درجھنوں افراد کو اپنے ساتھ شامل کر لیا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے میرے ساتھ شامل ہونے والے اہلیان ڈھیلالہ کو مایوسی نہیں بلکے خوشی ہو گئی جو بھی عوام سے وعدہ کیا ہے اس کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے ڈنکے کی چوٹ پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا میرے مخالفین طرح طرح کے پروپیکنڈے کر رہے ہیں میرا مقابلہ چوہدری ارشد اور بیرسٹر سلطان محمود سے ہے میں نے حلقہ کی عوام کی خدمت کیلے دن رات ایک کیا ہوا ہے اللہ کے فضل و کرم سے حلقہ کھڑی شریف میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر راجہ فاروق حیدر خان کو سیٹ بطور تحفہ ہیش کروں گا اب الیکشن میں حلقہ کی عوام نے فیصلہ کرنا ہے حلقہ کھڑی شریف کی ہر یونین کونسل سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی میرے مخالفین نے زندگی میں کوئی میدان نہیں مارا میں میدان مارنا جانتا ہوں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اپنی زبان پر قابو رکھیں برجیس طاہر اور راجہ فاروق حیدر کے خلاف اگر زبان کھولنے کی کوشش کی تو بھر پور جواب دیں گے اور مسلم لیگ ن کے شیر ان کا راستہ بند کر دیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی چوہدری رخسار نے ڈھیلالہ کے مقام پر راجہ لیاقت علی کی رہاش گاہ پر ایک بڑے عوامی جلسہ میں خطاب کیا دوران کیا انھوں نے کہا کہ مخالفین دیکھیں آگے آگے ہوتا ہے کیا اللہ کے فضل و کرم سے 2016میں آزاد کشمیر ،میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی جس کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ہوں گے چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ میں کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کھڑی شریف میں ہر ایک امیدوار ہو سکتا ہے فیصلہ قائدین نے کرنا ہے میں حلقہ کی عوام کی عزت نفس کا بھر پور خیال رکھا ہے اب عوام نے موازنہ کرنا ہے کہ 15سال تعمیر و ترقی کے بھاری ہیں یا60 سال ، اللہ کے فضل و کرم کامیاب ہو کر رائے پور پٹوار میں ڈگری کالج کا قیام کرواں گا اور پل تعمیر ہو گا حلقہ کی ہر یونین کونسل سے با خوبی اگاہ ہوں میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کا سپاہی ہوں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر کے ثابت کروں گا کہ حلقہ کی عوام کس کے ساتھ ہے میرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہوا اگر مخالفین کو شک ہے تو سامنے لائیں غلط پروپیکنڈہ کرنے والے اپنی ناکامی دیکھ کر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جو میرے دوست اور بذرگ میرے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو پرشانی نہیں بلکے خوشی ہو گئی اس موقع پر راجہ لیاقت علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک خالق جماعت ہے مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنا کوئی عام بات نہیں مسلم لیگ ن ایک عوامی اور تعمیر و ترقی کی ہیرو جماعت ہے حلقہ کھڑی شریف میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حوالے سے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان نے چوہدری رخسار احمد کا نام لیا کر واضح کر دیا ہے کہ حلقہ کھڑی شریف کا ٹکٹ چوہدری رخسار احمد کا ہے جس سے سب کا بہام ختم ہونا چاہے انھوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ایک ایسے دلیر لیڈر ہیں جو اپنا سر کٹا سکتے ہیں مگر اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ان کے فیصلہ کر مد نظر رکھتے ہوئے کھڑی شریف کے تمام مسلم لیگی راہنماوں کو آپس میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے چوہدری رخسار کی بھر پور حمایت کرنی چاہے چوہدری رخسار احمد کی کامیابی حلقہ کھڑی شریف کے ہر ایک آدمی کی کامیابی ہے جو ترقیاتی کام حلقہ کھڑی شریف میں چوہدری رخسار احمد نے کروائے ہیں وہ مخالفین سوچ بھی نہیں سکتے اس موقع پر حاجی معروف، ملک محمد رفیق، مرزا الیاس منگراج، راجہ ظہیر الحق، ملک محمد الیاس، صابری، چوہدری تاج، چیرمین راجہ خلیل احمد، چوہدری محمد رشید، راجہ سبطین سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ راجہ لیاقت علی خان نے میاں نواز شریف، راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری رخسار احمد کے حق میں جوشیلے نعرے لگاوائے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں