پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ، سید یوسف رضا گیلانی

ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ،عدلیہ کا احترام ،اداروں کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی ،اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی انشاء اللہ جلسہ بلاول بھٹو کا جلسہ کامیاب ہو گا، سابق وزیراعظم

پیر 11 دسمبر 2017 21:44

پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ، سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی عدلیہ کا احترام کیا اور اداروں کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کی اور جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانیاں ہی دیتے آئے ہیں اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسہ کے بعد ملتان میں بھی انشاء اللہ جلسہ کامیاب ہو گا جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے جلسوں کی یاد تازہ کر دے گا بلاول بھٹو ملتان کے جلسہ میں سرائیکی خطہ کی محرومیوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پاکستان پیپلز پارٹی کا 15دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے یونین کونسل نواب پور میں منعقدجلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پارٹی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و رہنمائوں سید احمد مجتبی گیلانی ، سید عبد القادر گیلانی ، سید علی حیدر گیلانی ، مہر ارشاد سیال، نواب ناصر خان بادوزئی، رانا ارشد، فیاض خان مہے ، شبیر گروہ ،ملک منظور مہے ،صابر نمبردار، ،ؤار ساجد علی ،ملک احمد بخش گاگرہ ،کونسلر ملک یوسف کھوکھر، ملک رضوان خان مہے، ملک منصور مہے، ملک معین مہے، ملک آصف کلاسرہ، عمران منگانہ، خاور منگانہ، ملک شیر نواز کلاسرہ ، شیخ رشید احمد طاہر ، سید اصغر شاہ، ملک محمد اقبال ،سردار وجاہت گاگرہ ملک امان اللہ نانڈلہ ،ملک غلام جیلانی اٹھنگل ،ملک عامر بچہ ملک احمد نواز نانڈلہ،ر انا ذوالفقار ودیگر نے خطاب کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے ساڑھے چار سال گزر جانے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکے بلکہ بجلی کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ بھی مزید بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے غریب شہری کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پاور لومز صنعت بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اسی طرح ہم نے روزگار دیا لیکن ایک بار پھر اداروں کی نجکاری کا سلسلہ شروع کرکے روزگار چھینا جارہا ہے کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسان بدحالی کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جو میٹر و بس اور سپیڈو بس ملتان کی عوام کو دی گئی اس کا فیصلہ عوام نے خود کرنا ہے کہ میٹرو ، سپیڈو انہیں کتنا فائدہ دے رہی ہے انشاء اللہ ایک بار پھر عوام کی طاقت سے اقدار پر آکر ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف ملک کو لے جائیں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں