ملتان،جنوبی پنجاب کے مسائل کو وزیر اعظم عمران خان ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،ملک عامر ڈوگر

ملتان میں تفریحی مقامات کی کمی کو دور ‘ صحت کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی اور انجینئرنگ کے شعبے میں مزید تعلیمی مواقع کیلئے جلد ہی ترقیاتی فنڈز جاری کرائے جائینگے، ممبر قومی اسمبلی

اتوار 11 نومبر 2018 21:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2018ء) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 155 ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان میں تفریحی مقامات کی کمی کو دور ‘ صحت کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی اور انجینئرنگ کے شعبے میں مزید تعلیمی مواقع کیلئے جلد ہی ترقیاتی فنڈز جاری کرائے جائینگے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یو سی 3 میں غازی کالونی دیوان کا باغ میں واقع لنگراہ ہائوس میں انجمن تاجران چونگی نمبر 5 کے چیئرمین ملک خرم خان لنگراہ کی جانب سے منعقد کئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کو وزیر اعظم عمران خان ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ آئندہ چند دنوں میں نظر آئے گا۔ تقریب سے خرم خان لنگراہ ‘ صنوبر خان لنگراہ اور گوہر خان لنگراہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے یو سی 3 میں موجود سیوریج ‘ پانی‘ صفائی اور سڑکوں کی مرمت سمیت دیگر مسائل بارے اظہار خیال کرتے ہوئے بھرپور توجہ دینے کا تقاضا کیا۔ تقریب میں علاقے کے معززین اور عمائدین کے علاوہ مزمل خان لنگراہ ،ملک عبدالمجید خان لنگراہ، چیئرمین عاصم کالرو ‘ عزیز بوسن ‘ وائس چیئر مین شیخ اتفاق ‘ مہر غلام شبیر،صدیق خان ‘ ایاز لانگ ‘ یعقوب کالرو ‘ اختر بلوچ اور تاجران نے بھی شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں