ایسٹر ڈے پر ہم اقلیتی کمیونٹی کی خوشیو ں میں برابر کے شریک ہیں۔آرپی اووسیم احمد خان

اتوار 21 اپریل 2019 20:05

ملتان ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے ایسٹر ڈے کے موقع پر مسیحی ملازمین کوانعام سے نوازا۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی سعدیہ سعیدبھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسرنے کہا کہ ایسٹر(چھوٹی عید)روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والامسیحی تہوار ہے۔ایسٹر ڈے کے اس خوشی کے موقع پر ہم مسیحی کمیونٹی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ملکی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے۔ایسٹر ڈے پر شہزاد مسیحی،شاہد برکت،یونس،چاندسموئل اور عامر شہزادکو تحائف اور انعام سے نوازا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثناء ایسٹر ڈے پر ملتان ریجن ملتان ،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں سیکورٹی کے فل پر وف انتظامات کرنے پر ریجنل پولیس آفیسر نے ضلعی پو لیس کی کارکردگی کو سراہا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں