ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شجاع آباد میں رمضان بازار کااچانک دورہ

اتوار 19 مئی 2019 20:30

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی نے گزشتہ روز شجاعباد رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء خورونوش کا معیار چیک کرتے ہوئے چینی اور آٹے کی فراہمی کے لیے قائم کردہ سٹالز کی انسپکشن بھی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد سعید بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے رمضان بازار کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیرعباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کی طلب کا اندازہ لگاتے ہوئے چینی کے کوٹے میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے بعد تمام رمضان بازاروں میں چینی وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کو تمام رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت ریلیف دے رہی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیا کو کسی صورت عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ شہر میں تعینات 48 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہر جگہ چھاپے مار کر اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنا رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے جلالپورپیروالا مخدوم رشید بستی ملوک سمیت دیگر رمضان بازاروں کا بھی معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں