ٹالرنس فلڈ لائٹ ٹینس بال لیگ کارنگارنگ افتتاح

اتوار 26 مئی 2019 18:55

ملتان ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور کارنیلئن کے زیراہتمام ٹالرنس فلڈ لائٹ ٹینس بال لیگ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں شروع ہوگئی ، رنگا رنگ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے پراجیکٹ منیجر کارنیلئن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران کے ہمراہ افتتاح کیا۔ا فتتاحی تقریب میں اسکالرز اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں عبدالماجد وٹو،ابوبکر الاظہری،میاں عامر نقشبندی،خواجہ عزیرالحق،اصحاق بلوچ ، محمد جمیل ، ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسن جمیل ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ارسلان خان،جنرل سیکرٹری زوہیب ملک اور پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے بھی شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب میں جھومر پارٹی نے روایتی رقص پیش کیا ،تعارفی سیشن کے بعد ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کے سو سے زائد کرکٹرز اور آفیشلز نے ڈپٹی کمشنرعامر خٹک ، زین بلوچ اور محمد جمیل کامران کے ہمراہ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے زین بلوچ کی با ل پر شاٹ کھیل کر 8روزہ فلڈ لٹ ٹینس بال ایونٹ کا افتتاح کیااور اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر صحتمندانہ معاشرے کی تشکیل ہمارا اجتماعی مشن ہے ،اس مشن کے حصول میں مثبت کردار اداکرنیوالی کارنیلئن اور دیگر تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس موقع پر بریفنگ میں زین بلوچ نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے منتخب کی گئی آٹھوں ٹیموں کی سلیکشن میں مدرسہ ، یونیورسٹی اور کلبوں کے کھلاڑیوں کو نمائندگی دی گئی ہے اور اس کا مقصد معاشرے میں رواداری اور صبروتحمل کوفروغ دینا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران نے کہا کہ ٹالرنس فلڈ لٹ ٹینس بال لیگ کے ذریعے ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیم کارنیلئن نے گرمی کی راتوں میں عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کی کاوش کی گئی ہے،مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں عبدالماجد وٹو،ابوبکر الاظہری،میاں عامر نقشبندی،خواجہ عزیرالحق،اسحاق بلوچ اور محمد جمیل نے کہا کہ ٹالرنس لیگ کے ذریعے معاشرے میں روادری کے فروغ میں مددملے گی ۔

بعدازاں ٹالرنس فلڈ لٹ ٹینس بال لیگ کی پہلی شب کو دو میچز کا فیصلہ ہوا،نتائج کے مطابق پہلے میچ مین جنوں چیلنجرز نے سلطان تھنڈرز کو شکست دی ، دوسرے میچ میں چناب یونائیٹیڈ نے پنجاب سٹالیئنز کوہرادیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں