کشمیر یوں کی آواز پوری دنیا میں پھیل چکی ہے ، رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر روبینہ اختر

جمعرات 20 فروری 2020 15:30

ملتان ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ کشمیر کے لاک ڈاون کو دوسوتو کیا دوہزار دن بھی ہوجاہیں تب بھی ہندوستان کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کی بے مثال جدوجہد کو کم کرسکتاہے۔کشمیریوں کے لاک ڈائون کے دوسودن مکمل ہونے پرملتان میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج بھارت کی ظلم وبربریت کی مثالیں پوری دنیا میں زبان زدعام ہورہی ہیں اوراس کامنافقانہ مکروہ چہرہ بھی اقوام عالم پرآشکار ہورہا ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ آج کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن رہا ہے اور اس کی آزادی اور حق خوداردیت کی آواز یں ہر طرف سے گونجنے لگی ہیںجونہ صرف کشمیریوں کی کامیابی ہے بلکہ حکومت پاکستان کی بھی کشمیریوں کے لیے اخلاقی حمایت کی بہترین کاوش ہے۔

(جاری ہے)

جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے کشمیر کے مسئلے کو اس مئوثر انداز سے اٹھایا گیا ہے اور اس کے اثرات ساری دنیا کے سامنے ہیں،انہوںنے کہاکشمیر ہماری شہ رگ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے قوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کیا جائے اور کرفیو کی صعوبتیںبرداشت کرنے والے کشمیریوں خاص طور پر خواتین، بچوں کو خوراک، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا جائے اور انہیں پوری دنیا کی طرح جینے کا حق دیاجائے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں