کچھ لوگو ںکی حکومت گرانے، مڈٹرم الیکشن اور ا ن ہائوس تبدیلی کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی۔حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احتساب سے بچنے کیلئے شور مچا رہے ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کے وفود ، اجتماعات سے خطاب
ہفتہ 22 فروری 2020 18:25
(جاری ہے)
لٹی ہوئی دولت واپس لیں گے۔ 2020ء معاشی ترقی کا سال ہے۔
ملکی معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے قوم کو جلد اچھی خبریں دیں گے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ۔ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔ پاکستان جلد ہی گرے لسٹ سے بھی باہر نکل آئے گا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز اپنے دورہ ملتان کے دوران این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کے عوامی وفود سے ملاقات ‘ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا، افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کا موقع میسر آئے گا اور دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ہماری حکومت کی پہلے دن سے رائے تھی کہ افغانستان میں امن طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہوگا۔ اب ہماری بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ماضی میں ہماری زیادہ توجہ مغربی سرحد پر مرکوز رہی اور آپ جانتے ہیں کہ مشرقی سرحد پر بھی صورت حال خاصی نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ افغان طالبان اور امریکہ ایک میز پر بیٹھیں گے، کس کو توقع تھی کہ اس قدر رخنہ اندازی اور سبو تاژ کرنے والوںکی موجودگی میں پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کر پائے گا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ہماری حکومت وجود میں آئی تو اس وقت ہمیں ساری خرابی کا موجب قرار دیا جا رہا تھا، پاکستان پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں، جنوب ایشیائی حکمت عملی آپ کے سامنے ہی. مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اس کے برعکس پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ایک بڑی ذمہ داری قبول کی اور نبھائی لیکن ساری ذمہ داری ہم نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب افغانستان کے لوگوں اور وہاں کی قیادت نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیسے اسے آگے لے کر چلیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جس مصالحانہ کردار کو ادا کرنے کی حامی بھری تھی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس میں سرخرو کیا ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کو عوام نے ایک بھر پور مینڈیٹ دیا ہے ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں گے۔ عوام کی زندگی میں آسانیاں لانے کیلئے احساس پروگرام سمیت انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ جس کی بدولت نچلے طبقے کی محرومیاں دور ہونگی اور وہ معاشرے کی ترقی میں بلا تفریق اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ عوامی مسائل کا بھرپور ادراک ہے ۔ وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں۔ ہماری ٹیم عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے جس کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری ‘ پی ٹی آئی رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ ‘ سید بابر شاہ ‘ رانا عبدالجبار‘رائو امجد علی ‘منور قریشی ‘خضر بلوچ اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی پی ایچ اے ملتان کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی میں اضافےو دیگر امور بارے اجلاس
کپاس پر آئی پی ایم تجربات کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے مدد و معاون ثابت ہوں گے، ثاقب علی عطیل
تاجروں اورصنعتکاروں کوتحفظ فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے ،سی پی او ملتان
ملتان پولیس کی کارروائی ، لاپتہ طالب علم کو ورثاکے حوالے کردیا
گھریلوجھگڑے سے تنگ آکرایک شخص نے خود کشی کرلی
ایس ایس پی آپریشنز کاامتحانی مراکز کا انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ
محکمانہ احتساب کے بغیر پولیس کی کارکردگی کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا،سی پی اوملتان
سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ملک میں قادیانیت،سوشل میڈیا پر صحابہ کرام اور اہلبیت کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو لگام نہ دی گئی تو ..
نیٹ میٹرنگ کے حامل گھریلو صارفین کے لیے نیا بیچ نمبرمتعارف کرادیاگیا
ملتان ،کار کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ،حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ،ہسپتال منتقل
میپکو کی ر یجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری،24307مقدمات درج
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی