پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے مارچ میںقانون شکنی پر522 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں، زبیدہ پروین

اتوار 5 اپریل 2020 13:45

ملتان ۔05 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے مارچ 2020ء میں جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور غلط سمت، رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے مرتکب ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 173 مقدمات کا اندراج کروایا۔ ایس پی ، پی ایچ پی ملتان ریجن ملتان زبیدہ پروین نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کر یک ڈاون کر تے ہوئیکل53 مقدمات بابت برآمدگی ناجا ئز اسلحہ درج کرائے اور 03کلاشنکوف 04 رائفل 7ایم ایم،07 گن 12بور 36پسٹل30بور،02ریوالور32بور174بلٹ،29کارتوس برآمد کیے ۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات ، شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے کل 109مقدمات درج کرائے،1961لیٹر دیسی شراب اور11935گرام چرس برآمد کی اور 40 کلو بھنگ برآمد کی جبکہ چوری کی برآمدگی کے 03مقدمات میں ایک بیل مالیتی 115000,ایک موٹر سائیکل مالیتی 70000 برآمدکیے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگرنو عیت کے 152مقدمات درج کرائیاور 522 ملزمان گرفتار کیے۔ 02 لاوارث بجے چائلد پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ ملتان کے حوالے اور 11بچے ورثاء کے حوالے کیے گئے اور ہائی وے روڈ پر1264 مسافروں کو مختلف نوعیت کی امداد فراہم کی گئیں.بہترین کارکردگی کے حامل افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ د ینے کے علاوہ ایس پی پی ایچ پی ملتان ریجن زبید ہ پروین نے تمام پی ایچ پی پوسٹ انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھیں اور ہائی ویز پر عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے علاوہ عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں