انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ہم عدالتی نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور رہائی کورٹ

ہفتہ 6 جون 2020 14:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ہم عدالتی نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں،اس نئے سسٹم میں وکلاء اور ججز میںویڈیو لنک رابطہ ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان ہائیکورٹ بنچ میں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ عدالتوں کے اس جدید ای سسٹم میں وکیل ایک سافٹ کاپی جمع کروائے گا اور وکیل کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر مزید خط و کتابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام میں وقت لگے گا جس کا مقصد تمام نظام میں شفافیت لانا ہے۔ہماری سب سے بڑی ترجیح زیر التواء مقدمات کو نمٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہماری ہدایت پر ہر ضلع کی ڈسٹرکٹ بار کو 60 لاکھ اور ہائیکورٹ بار کو75 لاکھ روپے دئیے ہیں تا کہ کورونا کے متاثر ہونے والے غریب اور مستحق وکلاء میں تقسیم کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

غریب اور مستحق وکلاء میں ان رقوم کی تقسیم 8 جون بروز پیر سے شروع کر دی جائے گی۔

یہ رقوم بارز کے عہدیداران کے حوالے کی گئی ہیں تاکہ ان کی تقسیم میں شفافیت لائی جا سکے۔انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عدالتیں کم افراد کی حاضری کو یقینی بنائیں،ہر کیس میں صرف وکیل پیش ہوں،مدعیوں اور گواہوں کو آنے کی ضرورت نہیں،انہیں وقت ضرورت بلایا جائے،ہم وکیل کے ذریعے تمام معاملات طے کریں گے۔ عدالتوں میں عام لوگوں اور پولیس اہلکاروں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

وکلاء بھی تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے لڑنا ہے اور یہ ہمارے ساتھ ہی رہے گا۔ ہماری ترجیح ہے کہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور انصاف فراہی کا عمل تیز ترین ہو۔اس سارے اقدامات کے ساتھ ساتھ ہمیں پرانے کیسز پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔تمام ججز سائلین کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔اس موقع پر سینئر رجسٹرار بہادر علی خان اور ایڈیشنل رجسٹرار محمد یار ولانہ بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں