ملتان میں پروفیسر باپ نے ڈاکٹر بیٹی کو قتل کر دیا

معروف پروفیسر اظہر حسین کا بیٹی کے ساتھ کوئی تنازعہ چل رہا تھا۔ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جنوری 2021 14:48

ملتان میں پروفیسر باپ نے  ڈاکٹر بیٹی کو قتل کر دیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء) ملتان میں پروفیسر باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حمید کالونی میں گھریلو تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والے بذات خود معروف ماہر نفسیات ہیں جب کہ ان کی بیٹی بھی ڈاکٹر ہے۔ ڈاکٹر اظہر حسین نے پہلے بیٹی کو قتل کیا پھر خود کی بھی جان لے لی۔

پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر اہلخانہ کے بیان بھی قلمبند کیے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر علیزہ تین بچوں کی ماں تھی اہل محلہ کے مطابق باپ بیٹی میں کچھ عرصے سے کوئی تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گھریلو تنازع کس نوعیت کا تھا۔ پولیس افسران نے عینی شاہدین اور رشتے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علیزہ اظہر بھی ماہر نفسیات اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے تعلیم حاصل کی ،علیزہ اظہر اکلوتی بیٹی تھی ، ڈاکٹر علیزہ کا شوہر عدنان بھی نشتر ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے،ان کے تین بچے ہیں، مرنے والے ڈاکٹراظہر اور ڈاکٹرعلیزہ دونوں جسٹس حمید کالونی ملتان میں رہائش پذیر تھے۔ مزید برآں قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر اظہر کو قریب سے بھی جانتے ہیں، ڈاکٹر علیزہ ان سے ایک سال جونیئر تھیں، فیملی تقریبات میں بھی جاتے تھے، ہم نے نہیں دیکھا کہ کوئی بھی والد اپنی بیٹی سے اتنا پیار کرتا ہوگا، اس بارے میں دو باتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں جس میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گھر میں ہتھیار رکھنا اور غصہ ، ڈاکٹر اظہر پر غصہ حاوی آگیا اور اس نے گھر مبیں بیٹی پر گولی چلادی۔

جس سے ڈاکٹر علیزہ کی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹر اظہر نے کلینک میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تاہم اس حوالے سے جو طرح طرح کی چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ، ان کا اب خاتمہ ہوجانا چاہیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں